• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامک گیمز، پاکستانی خواتین کراٹے کاز کوارٹر فائنل میں ناکام

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ریاض میں جاری اسلامک یک جہتی گیمز میں منگل کو پاکستانی خواتین کراٹے کاز کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئیں۔ 50 کے جی میں رابعہ فاروق کو متحدہ عرب امارات کی ہاوا ال الجمی جبکہ 55 کے جی میں لائبہ ضیاء کو آزر بائی جان کی سیونچ راکھی موا نے زیر کیا۔ ٹیبل ٹینس میں محمد تیمور خان نے موریطانیہ کے ہارونا سنگھا، محمد شاہ خان نے لبنان کے مائیکل ابی نادر اور بسمہ فریال نے ترکیہ کی سبیل اتن کایا کو ہرا دیا۔ حور فواد یوگنڈا کی جیمی سا کاوالا سے شکست کھاکر باہر ہوگئیں۔ پیراکی 100 میٹرز بٹر فلائی میں سید محمد حاتم ساتویں پوزیشن پر رہے، مہد صادق لون نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ۔ کراٹے60کے جی میں محمد ابرار ہار گئے۔ میڈل ٹیبل پرترکیہ 30 گولڈ، 14 سلور اور 10 برانز میڈلز کے ساتھ بدستور سر فہرست ہے۔ ازبکستان دوسرے اور مصر تیسرے نمبر پر ہے۔

اسپورٹس سے مزید