کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانگھڑ،پی پی ایل گمبٹ ساؤتھ میں گیس پروسیسنگ صلاحیت بڑھ گئی،کمپنی کی جانب سےنئی اپ گریڈ نگ سے یومیہ پیداوار میں اضافہ،نئی اپ گریڈ نگ سے یومیہ 5 ایم ایم ایس سی ایف اضافی گیس پیدا ہوگی،پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں گمبٹ ساؤتھ بلاک کی گیس پروسیسنگ فیسلٹی (جی پی ایفII-) کی یومیہ پروسیسنگ صلاحیت 60 ایم ایم ایس سی ایف تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے، جس سے روزانہ 5 ایم ایم ایس سی ایف خام گیس، 35 بیرل کنڈینسیٹ اور ایک میٹرک ٹن ایل پی جی کی اضافی پیداوار ممکن ہو گئی ہے۔