• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ سازی کا عمل؛ آئی ایم ایف کے تکنیکی مشن کے پاکستان حکام کے ساتھ مذاکرات

اسلام آباد ( مہتاب حیدر) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے تکنیکی مشن نے پاکستانی حکام سے ۜبجٹ سازی کے عمل کی تشکیل کے حوالے سے مذاکرات کیے ہیں اور آمدن ، اخراجات کے تخمینے اور پیشگوئیوں کو وسط مدتی بنیادوں پر شفاف بنانے اور نئے بننے والے ٹیکس پالیسی آفس کی فعالیت کے حوالے سے گفتگو کی جو کہ وزارت خزانہ کی چھتری کے نیچے کام کیاکرے گا۔دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے تکنیکی مشن نے آئند ہ بجٹ کی تشکیل اور اس کے پورے عمل کے معائنے کےلیے مذاکرات کیے ہیں۔ تکنیکی مشن سے کی جانب سے حتمی شکل پانے والی سفارشات اگربعد میں آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کی توثیق پاتی ہیں تو یہ ساختیاتی معیارات ( اسٹرکچرل بینچ مارکس) کی صورت اختیار کر سکتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید