• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر ایاز صادق کی اپوزیشن کو پھر حکومت سے مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز نےقومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کو ایک بار پھر حکومت سے مذاکرات کرانے کیلئے سہولت کاری کی پیشکش کردی ۔ سپیکر نے کہا وزیرِ اعظمِ شہباز شریف نے اس ہاؤس میں اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دی،آپ ڈائیلاگ سے بھاگنے کا بہانہ چاہتے ہیں محمود خان اچکز ئی کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ وزیرِ اعظمِ پاکستان میاں شہباز شریف نے اس ہاؤس میں کھڑے ہو کر اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دی۔محمود اچکزئی اور بیرسٹر گوہر کی تقاریر پر سپیکر نے کہا کہ میری پیش کش کو قبول کریں، ڈائیلاگ کریں گے تو بات آگے بڑھے گی، وفاقی وزیرِ قانون و انصاف نے بھی متعدد مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی۔حکو متی ارکان کو لانا میرا کام ہے بلکہ آپ کو بھی بٹھانا میرا کام ہے ۔حکومت اور اپوزیشن آپس میں بیٹھیں گے تو راستے نکلیں گے۔اگر پہلے دن کچھ نہ نکلے بھی تو دودن بعدنکلےگا۔ ایک ماہ بعد نکلےگا۔ مذاکرات کا عمل جاری رکھنے سے نتائج ضرور نکلیں گے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی سے مخا طب ہوکر کہا کہ میں نے آپ کے لیڈر کو دو مرتبہ ہرایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید