اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے کراچی بندرگاہ کی استعداد کار بہتر کرنے کے لئے کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی ۔ کمیٹی نے بندرگاہ آپریشنز کو جدید بنانے کے منصوبوں کا جائزہ لیا جس کا مقصد کراچی بندرگاہ کوعالمی معیار پر لانا، تجارتی لاگت کم کرنا اور معاشی فوائد کو بڑھاناہے۔