• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض وکلاء تحفظ بل کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں ،حسن نواز کھوکھر

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کے صاحبزادے حسن نواز کھوکھر نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں زیرسماعت مقدمہ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میرے وکیل نے بھاری بھرکم فیس وصول کرنے کے باوجود دیگر عدالتوں میں زیرسماعت میرے مقدمات میں پیش نہ ہوکر اور مجھے عدالتی معاملات سے لاعلم رکھ کر میرے کیس متاثر کئے دراصل میرے وکیل نے مخالفین سے ملکر ایسا سب کچھ کیا ہے جس کیخلاف میں نے اسلام آباد بار کونسل سے بھی رجوع کر رکھا ہے مگر میرے وکیل کے بااثر ہونے کی وجہ سے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی میں سمجھتا ہوں کہ موکل سے فیس وصول کرنے کے بعد اپنے ہی موکل کا کیس خراب کرنا اپنے پیشہ سے بدیانتی کی بدترین مثال اور وکالتی اصولوں کے سرا سر خلاف ہے۔
اسلام آباد سے مزید