• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانا ہے تو سودی نظام ختم کیا جائے، شاداب نقشبندی

کراچی (اسٹاف رپوٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانا ہے تو سودی نظام ختم اور عوام کو سہولتیں مہیا کی جائیں،کراچی کے مسائل کے حل کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر کام کیا جائے،وفاقی وصوبائی اور شہری حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں،ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے حکمران بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں انڈسٹریز لگانے کیلئے آسانیاں فراہم کریں،سستی بجلی وگیس اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کو مضبوط بنانے کیلئے ملک کے عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید