کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے معروف ترین 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 (Lux Style Awards) کا میلہ دسمبر کے مہینے میں کراچی میں سجنے کو تیار ہے جو فیشن، موسیقی، فلم اورڈرامہ کے سب سے زیادہ معتبر جشن میں ایک اور سنگ میل ہے۔ شائقین کو گزشتہ دو دہائیوںپر مشتمل پلیٹ فارم کی شاندار میراث اور تشخص Mirror the Magic کے ساتھ آنے والے ہفتوں میں بہت کچھ دلچسپ دیکھنے کو ملے گا۔ گزشتہ دو دہائیوں سے لکس سٹائل ایوارڈز (Lux Style Awards) پاکستان کی تفریحی اور فیشن انڈسٹریز کے غیر معمولی ٹیلنٹ اور تخلیقی کارکردگی کا شاندار طریقے سے اعتراف کرتا آرہا ہے۔لکس سٹائل ایوارڈز میراث اور جدت دونوں کا جشن منانے کیلئے پرعزم ہے۔