لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے35 ویں سالانہ فیملی میڈیسن انٹر نیشنل کانفرنس میں شرکت کی-ڈاکٹر امجد ثاقب، ڈی آئی جی محبوب للہ، ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر طاہر چودھری بھی اس موقع پر موجود تھے-صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیملی فزیشنز علاج معالجے کی فراہمی میں ہمارا ہراول دستہ ہیں -ڈینگی کے خلاف جہاد میں فیملی فیزیشنز کی خدمات سے انکار ممکن نہیں - فیملی فزیشن کو مستحکم کر کے اتائیت کے خلاف کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے-اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کوالٹی ہیلتھ کئیر کی فراہمی میں ہمارے پارٹنر ہیں -خواجہ عمران نذیر نے پانچ لاکھ روپے المرا فاونڈیشن میں عطیہ کئے-خواجہ سلمان اور میں نے صحت کا شعبہ بائی چوائس لیا ہے کیونکہ اس میں غریب نادار کی مدد اور دعا لینے کا موقع ملتا ہے-اللہ تعالی نے آپ کو مسیحائی کا کام ذمہ لگایا ہے، آپ کے رزق میں خیر اور دعا دونوں شامل ہیں، خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صحت عامہ سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہیں -