• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن کے فرماں روا شاہ عبداللَٰہ دوئم کو صدر زرداری ضیافت دیں گے

اسلام آباد (طاہر خلیل) پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آئے ہوئے اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوئم کے اعزاز میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری آج ایوانِ صدر میں خصوصی ضیافت دیں گے، جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت اہم حکومتی شخصیات بھی شریک ہوں گے۔ شاہ عبداللہ دوئم گزشتہ روز 21 برس بعد کسی اردنی فرمانروا کے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے، جہاں نور خان ایئر بیس پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اہم خبریں سے مزید