• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI والے عمران کو عقلمند سمجھتے تھے، ایک عورت نے بیچ ڈالا، وفاقی وزراء

اسلام آباد، لاہور (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے عمران کو بہت عقلمند سمجھتے تھے جس کو ایک عورت نے بیچ ڈالا،بشریٰ بی بی سابق انٹیلی جنس سربراہ جنرل فیض حمید کیلئے کام کرتی تھیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا بانی پی ٹی آئی قیدی نمبر 804 نہیں ،420 ہے،پی ٹی آئی والوں کو اسمبلی میں ایسے شخص کی رہائی کیلئے نعرے لگاتے ۔ شرم آنی چاہیے، وزیراعظم مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا عمران خان کے دورِ حکومت میں کرپشن ختم ہونا تو درکنار، پنکی اور فرح گوگی جیسے کردار سامنے آ گئے جنہوں نے بے دریغ ملک کا سرمایہ لوٹا۔تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سابق انٹیلی جنس سربراہ جنرل فیض حمید کیلئے کام کرتی تھیں، جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس کے خواب دیکھے ہوئے تھے وہ نہ بن سکے، عدلیہ آزاد ہونی چاہیے مگر ثاقب نثار اور اعجاز الاحسن والے انداز میں نہیں۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے اکانومسٹ کی خبر کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر فیض حمید اور جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھے۔ انہوںنے کہاکہ بشریٰ بی بی کا سارا کچا چٹھا جنرل عاصم منیر نے عمران خان کو بطور آئی ایس آئی چیف لکھ کر دیا تھا جس پر عمران خان ناراص ہوئے اور جنرل عاصم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ادھر لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں نشان عبرت بن کر بیٹھے ہیں،جب بھی ہم نے ملک کو ترقی کی جانب ڈالا تو سازش کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید