• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت کو دھول چٹا دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معاذ صداقت کی آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے میچ میں بھارت اے کو 8 وکٹوں سے دھول چٹادی اور سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ معاذ صداقت نے47 گیندوں پر 79 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز 7 چوکے اور 4 چھکے لگاکر کھیلی اوردو وکٹ بھی حاصل کئے۔ دوحا میں اتوار کو پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر بولنگ کی اور بھارت اے کو 136رنز پر ڈھیر کردیا ۔ پاکستان شاہینز نے 13.2 میں صرف 2 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔پاکستان ون ڈے کپتان شاہین آفریدی نے جیت پر ٹیم کو مبارک باد دی ۔ بھارت کے ویبھاؤ سوریاونشی نے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے45 رنز بنائے۔
اہم خبریں سے مزید