• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کے نامزد سفیر نے صدر زرداری کو اسناد پیش کر دیں

اسلام آباد (صالح ظافر،طاہر خلیل) متحدہ عرب امارات کے نامزد سفیر نے صدر زرداری کو اسناد پیش کر دیں، صدر زرداری کا یو اے ای کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعادہ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے پاکستان کے لیے نامزد سفیر سالم محمد سالم ال بوّاب الظاہری نے پیر کو ایوانِ صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر آصف علی زرداری کو اپنی اسناد پیش کر دیں۔ ایوان صدر آمد پر برادر ملک کے نئے سفیر کو پاکستان مسلح افواج کے ایک دستے نے روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جب متحدہ عرب امارات کے سفیر نے صدر کو اسناد پیش کیں تو اس موقع پر سیکرٹری خصوصی برائے امورِ خارجہ نبیل منیر اور صدر کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی بھی موجود تھے۔ سالم محمد سالم ال بوّاب الظاہری کا اپنی ذمہ داری سنبھالنا دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور کثیر الجہتی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ اسناد قبول کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی مضبوط یکجہتی کا اعادہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید