• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس حراست سے فرار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ دوبارہ گرفتار

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ،ذرائع کے مطابق محمداقبال سنگھیڑاکو راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیم نے گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا،13 نومبر کو راولپنڈی پولیس اقبال سنگھیڑا کو لاہورکی جیل سے حراست میں لے کر راولپنڈی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے لیے لائی تھی اورعدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے واپس لاہور لے جایاجارہاتھاکہ تھانہ چکری کے علاقہ میں وہ پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا تھا، ملزم کے فرار ہونے کا مقدمہ تھانہ چکری میں درج کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید