• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ممدانی ملاقات‘ ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رُکوانے کا دعویٰ

اسلام آباد (فاروق اقدس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ممدانی ملاقات‘ ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رُکوانے کا دعویٰ ،امریکی صدر نے کہا ہم نے اُنہیں 350فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی دی تو مودی کا فون آیا کہ ہم جنگ نہیں کر رہے ،وہائٹ ہائوس میں ہونیوالی اولین ملاقات میں ٹرمپ اور زہدان ممدانی اتحادی بن گئے‘ مسکراہٹوں کا تبادلہ ، ممدانی نے گزشتہ روز اس شخصیت سے وہائٹ ہائوس میں ملاقات کی جس نے خود کو ’’ڈونلڈ ٹرمپ کا بدترین خواب‘‘ قرار دیا تھا‘ لیکن خبروں اور بصری مناظر کے مطابق اس میں ہونے والی گفتگو اور ماضی قریب کے ناخوشگوار واقعات کے برعکس یہ ملاقات انتہائی خوشگوار دکھائی دیتی تھی بلکہ انتہائی غیر متوقع بھی۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے مسکراہٹوں کے تبادلوں کے ساتھ گفتگو کی بلکہ ایک دوسرے پر شدید تنقید کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک سٹی کے پہلے مسلمان میئر زہدان ممدانی دونوں نے مل کر ایک دوسرے کیلئے ستائشی جملے بھی بولے۔ تاہم امریکی صدر نے ایک موقع پر پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نیویارک کے میئر زہدان ممدانی سے اپنی اولین ملاقات میں کہا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے باہمی تنازع حل نہ کیا تو اُن پر 350فیصد محصولات عائد کر دیئے جائیں گے۔ جس کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اُنہیں فون کر کے کہا تھا کہ ’’ہم جنگ کرنے نہیں جا رہے‘‘۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دونوں کے درمیان جنگ رکوا کر سمجھوتہ کرانے کا یہ دعویٰ اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔
اہم خبریں سے مزید