لاہور (اپنے نامہ نگار سے)سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ صدر مملکت جب بھی پوسٹ سے اترینگے، استثنیٰ ختم ہو جائے گا،صدر کو استثنیٰ ایگزیکٹو پوسٹ تک ہے ، آئی ایم ایف رپورٹ کو بنیاد بنا کر کمنٹ کرنا مناسب نہیں، ۔تمام آئینی اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ، وزیراعلی کے پی کی بانی پی ٹی سے ملاقات کروانی چاہیے۔ پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے معاہدہ تھا صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے۔وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور احمد مانیکا کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔