• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز نواز کا سنسنی خیز انکشاف سے بھرپور کتاب لانے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز کی خود نوشت سوانح حیات اگلے سال کے آخر میں منظر عام پر آرہی ہے ۔ ان کا دعوی کہ کتاب میں میچ فکسنگ، بال ٹمپرنگ ،سیاست اور عمران خان کے ساتھ دس سالہ رفاقت سمیت کئی سنسنی خیز انکشافات کئے جائیں گے۔ لندن سے جنگ سے بات چیت میں ان کا کہنا ہے کہ میں سوانح عمری میں میچ فکسنگ سمیت چونکا دینے والے انکشافات کرنے جارہا ہوں، وہ سچائیاں جو سایوں میں دھکیل دی گئی تھیں، منظرِ عام پر آ رہی ہیں، اس خفیہ دنیا سے پردہ اٹھا رہا ہوں جسے جوا مافیا نے طویل عرصے سے چھپا رکھا تھا، ان کے خلاف اکیلا کھڑا رہا جو خاموشی سے کھیلوں کو اپنے مفاد کیلئے موڑتے رہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جب میں وہ سب کچھ کہہ رہا ہوں جسے دوسروں نے کہنے کی ہمت نہ کی۔ دنیا میں بال ٹمپرنگ کیسے شروع ہوئی اور کون لوگ تھے جو میچ فکسنگ کے کردار بن گئے سب رازوں سے پردہ اٹھاوں گا۔ کتاب کو کراچی کے ایک انگریزی صحافی تحریر کررہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید