اسلام آباد ( صالح ظافر) صدر آصف علی زرداری کے ترجمان اور سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے یاد دلایا ہے کہ سندھ کی گزشتہ ایک ہزار سال کی تاریخ اس حقیقت کی گواہ ہے کہ سندھ کبھی بھی "امپیریل انڈیا" یا بھارت کا حصہ نہیں رہا۔ ساما، سومرا، کلہوڑا اور تالپور حکمران خاندانوں کا کسی بھی بھارتی سلطنت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق "گھناؤنے" بیان پر پیر کے روز سخت ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جب سندھ نے بڑے ڈھانچے کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا تو وہ پاکستان تھا۔