• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان کے نبیل عباس ”پاکستان آئیڈل“ کے ٹاپ 16 میں انتخاب

کراچی(جنگ نیوز) ”پاکستان آئیڈل 2025“ کے دلچسپ ”گالا راؤنڈ“ میں مقابلے جاری ہیں، جہاں ججز نے ہزاروں اُمیدواروں میں سے ٹاپ 16گلوکاروں کا انتخاب کیا ہے۔ منتخب ابھرتے فنکاروں میں ڈیرہ غازی خان کے نبیل عباس خان بھی شامل ہیں جن کی واپسی پر اُن کے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ نبیل عباس ایک ماہ تک پاکستان آئیڈل میں شاندار پرفارمنس دینے کے بعد جب اپنے آبائی شہر پہنچے تو دوستوں، اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں نے گرم جوشی سے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نبیل نے بتایا کہ وہ اپنے شہر میں رئیل اسٹیٹ کا کام کرتے ہیں اور دوستوں کی محفل میں گنگنانے کی وجہ سے انہیں گانے کا شوق پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا،“خواہش تھی کہ کبھی زندگی نے موقع دیا تو ’پاکستان آئیڈل‘ ضرور جاؤں گا۔ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس قدر پذیرائی ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید