• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، 22 خوارج ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان(اے پی پی /این این آئی) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ادھرخیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد اور سرنگوں کو تلف کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے ‘پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتھک کاوشوں کے باعث اب تک 82 مربع کلومیٹر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا چکاہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید