• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”پاکستان آئیڈل“ لیہ کی خوبصورت و منفرد آواز روش رباب

کراچی (محمد ناصر)”پاکستان آئیڈل“ لیہ کی خوبصورت و منفرد آواز روش رباب ، جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت گلوکارہ روش رباب ان دنوں پاکستان بھر میں خوب مقبول ہو رہی ہیں۔ اُنہوں نے نامساعد حالات کے باوجود پاکستان آئیڈل کے پلیٹ فارم پر قدم رکھا اور ہر مرحلے پر شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے ٹاپ 16 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔ پاکستان آئیڈل کے تیسرے مرحلے تک رسائی نے روش رباب کو نا صرف ملک بھر میں شناخت دی بلکہ ان کے علاقے میں بھی خوشی کی لہر دوڑا دی۔ روش رباب نے کہا کہ ”کراچی سے گھر تک کا سفر طویل تھا، لیکن واپسی پر جس محبت سے استقبال کیا گیا، وہ ناقابلِ بیان ہے۔ روش رباب کے چھوٹے بھائی محمد شہیر بھی بہن کے ساتھ باقاعدہ ریاض کرتے ہیں۔ گھر والوں کے مطابق یہ کامیابی پوری فیملی کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کے والدین کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ بیٹی مقابلے میں آگے تک جائے گی اور فاتح بن کر نکلے گی۔
اہم خبریں سے مزید