• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم شہباز شریف کی منظوری؛ FBR کے دو بے قصور عہدیدار بری

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وزیرِاعظم کی منظوری کے بعد ایف بی آر کے دو افسران کو محکمانہ انکوائری مکمل ہونے پر تمام الزامات سے بری قرار دے دیا گیا، کمشنر بہاولپور (اپیلز) جمشید فخری داہر اور امرا سرور کے خلاف انکوائری رپورٹ میں کوئی قابل سزا معاملہ ثابت نہیں ہوا ۔ سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت کارروائی میں معلوم ہوا کہ لاہور میں ان لینڈ ریونیو اکیڈمی میں تعینات بی ایس 19 کی افسر مس امرا سرور کے خلاف انکوائری آرڈر، چارج شیٹ اور 10جولائی 2023 کے بیانِ الزامات میں کوئی قابلِ سزا معاملہ ثابت نہ ہوا، جس پر وزیرِاعظم نے انہیں بری قرار دیا۔ اسی طرح بہاولپور میں کمشنر آئی آر (اپیلز) کے طور پر تعینات بی ایس 20 کے افسر جناب جمشید فخری داہر کے خلاف بھی کارروائی مکمل ہونے پر وزیرِاعظم نے عدم ثبوت کی بنا پر انہیں بھی تمام الزامات سے بری قرار دینے کی منظوری دے دی۔
اہم خبریں سے مزید