• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم انسپکشن کمیشن، متروکہ وقف املاک بورڈ معاملات کا جائزہ اجلاس طلب

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے چیئر مین نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے آج یکم دسمبر کو فالو اپ اجلاس طلب کرلیا ہے۔یہ اجلاس ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن اآفس میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں 9جنوری 2025کو ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل دراآ مد کا جائزہ لیا جا ئے گا۔ایف بی اآرکے  ایک ارب بیس کروڑ روپے بنک اکا ئونٹس  سے نکلوانے سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا ایشو بن گیا، ا س اجلاس میں چیئر مین نے متروکہ وقف املاک بورڈ کوہدایت دی تھی کہ ٍبورڈ کی پراپرٹی کی دو کیٹگریز بنائی جائیں ایک وہ پراپرٹی جسے بورڈ اپنے پاس رکھے اور دوسری وہ جسے لے آ ف کردیا جا ئے۔ زرعی جائیداد کی تفصیل طلب کی گئی ہے۔ وہ پراپرٹی بتائی جا ئے جس سے وفاقی حکومت کو کوئی اآمدن نہیں ہو رہی ۔اس پراپرٹی کی بھی تفصیل مانگی گئی ہے جس کا بورڈ کا سندھ حکومت سے تنازعہ چل ر ہا ہے۔ دوسری جانب ایف بی اآر کی جانب سے ایک ارب بیس کروڑ روپے بنک اکا ئونٹس سے نکلوانے کے بعد ادارہ مالی بحران سے دوچار ہوگیا اور محکمہ کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا ایشو بن گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید