صوابی(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کا بانی کو مزید جیل میں رکھنا ممکن نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملنا ہمارا حق ہے اگر ہمیں دیوار سے لگائیں گے۔ صوابی میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کیلئے سابق وزیراعظم کو مزید جیل میں رکھنا ممکن نہیں ہے، عمران خان کا ایک بال بھی بیکا ہوگا تو کوئی بھی یہاں زندگی نہیں گزار سکے گا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا باہر نکلنا مسئلہ نہیں ہے اگر عمران خان آج کمپرومائز کرے تو وہ آج نکل سکتا ہے۔اگر عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو کوئی بھی یہاں زندگی نہیں گزار سکے گا۔ انھوں نے کہا ہ ہم دہشت گرد نہیں ہیں ہم امن پسند لوگ ہیں، ہم جنگوں سے تنگ ہوچکے ہیں ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں، ہم مزید کسی جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے، ہمارا مطالبہ ہے کہ امن کو موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہمیشہ سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہمارے صوبے نے افغان جنگ کے بہت نقصانات اٹھائے۔افغان جنگ سے یہاں کلاشنکوف کلچر پروان چڑھائو۔ افغان جنگ سے ہماری معیشت بیٹھ گئی، ہم ابھی تک افغان جنگ کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ 9/11 کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ نے رہی سہی کسر پوری کر دی۔خودکش دھماکوں میں ہزاروں کی تعداد میں ہمارے پولیس اور فوج کے جوان شہید ہوئے۔ جس کے پاس تھوڑا بہت پیسہ تھا، انہوں نے اپنا کاروبار یہاں سے شفٹ کر دیا۔ہمارے صوبے کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا۔ ہمارے کاروبار اور گھر اجڑ گئے۔ کیا پشاور کا تاجر لاہور اور کراچی کے تاجر کا مقابلہ کرسکتا ہے۔