• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، سی ٹی ڈی سینٹر سکھر کی تعمیر، ٹھیکہ میں بے ضابطگی، آئی جی کو نوٹس جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سی ٹی ڈی سینٹر سکھر کی تعمیر کے ٹھیکہ میں بے ضابطگی سے متعلق ٹھیکدار کی درخواست پر آئی جی سندھ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سی ٹی ڈی سینٹر سکھر کی تعمیر کا ایک ارب کا ٹھیکہ 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سندھ پولیس کے افسران نے نیب سے بچنے کے لئے یہ طریقہ کار اپنایا ہے، پہلے مرحلے میں 48 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے، نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد نیب 50 کروڑ سے کم کی کرپشن کی تحقیقات نہیں کرسکتا ہے، سی ٹی ڈی سینٹر کی تعمیر کا ٹھیکہ ای پیڈ سسٹم کے بجائے سادہ نہیں دیا جا سکتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ای پیڈ سسٹم کے ذریعے ٹھیکہ دینے کا حکم دے اور او پی ایس پر تعینات سپرنٹنڈنٹ انجنئیر کو ہٹایا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید