کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاپ سیڈ عبید اللہ اور دامیہ خان نے نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، بوائز انڈر13میں راحیل وکٹر اور انڈر9میں ابان خان، فیض خان اور ایم بن نسیم بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ کراچی سینٹر پر جاری چیمپئن شپ کے بوائز انڈر19کے کوارٹر فائنلز میں عبید اللہ نے سید ایم علی قاسم ، عمیرعارف نے زمان خان، عدنان زمان نے زوہیب خان اور عبدالباسط خان نے عبداللہ ارسلان کو شکست دی۔ گرلز انڈر15 میں دامیہ خان نے زویا علی ناز، دعا نزاکت نے وانیا شاہد ، ویشنوی نے عائشہ شاہد اور سعدیہ ظہور خان نے ایمن فاطمہ کوہرا کر سیمی فائنل کی راہ ہموار کی۔ بوائز انڈر13 میں راحیل وکٹر ، محمد صائم ،عزیز علی نازنے، بوائز انڈر9 کے کوارٹر فائنلز میں محمد ابان ، فیض خان نے کامیابی حاصل کی۔