لاہور (پرویز بشیر )حمزہ شہباز شریف کی ساڑھے تین ماہ بعد امریکہ سے وطن واپسی ،سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ قومی اسمبلی کے رکن اور وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف تقریبا ساڑھے تین ماہ امریکہ میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں اس دوران 27ویں آئینی ترامیم کے وقت انہیں ووٹنگ میں حصہ لینے کے لیے پارٹی کی جانب سے بلایا گیا تھا تاہم جب حمزہ شہباز کو معلوم ہوا کہ ان کے 27ویں ترمیم کے لیے نمبر پورے ہیں تو انہوں نے آنے کا ارادہ ترک کر دیا تھا اس وقت جنگ کے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا تھا کہ وہ فیملی کے بعض معاملات میں مصروف ہیں بتایا گیا کہ اپنے قیام کے دوران انہوں نے اپنی بیٹی کا علاج بھی امریکہ میں کرایا ۔ حمزہ شہباز اب اپنی سیاسی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کریں گے۔