• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ امارات سے شراکت داری مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں، صدر زرداری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور برادر عوام کو ان کے قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور شاندار شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے، دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دوطرفہ برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کیلئے فخر کا باعث ہیں۔ ایوان صدر کے مطابق صدرِ آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے 1971 میں متحدہ عرب امارات کو سب سے پہلے تسلیم کیا، دونوں ممالک کے تعلقات میری فیملی کے لئے بھی اہمیت رکھتے ہیں، مجھے پورا یقین ہے کہ تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں بڑھتا ہوا تعاون ہمارے مشترکہ مقاصد کو مزید آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امارات میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی ہمارے دونوں ممالک کے درمیان اہم رابطے کا ذریعہ ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید