کراچی( افضل ندیم ڈوگر) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف بحرین اور لندن کے 6 روزہ دورے کے بعد رات گئے وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کے خصوصی طیارے نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 26 نومبر کو اسلام اباد سے بحرین پہنچے۔ بحرین میں رات قیام کے بعد وزیراعظم خصوصی طیارے میں 27 نومبر کو برطانیہ پہنچے۔ وزیر اعظم نے لندن میں 4 مصروف ترین دن گزارے۔ وزیراعظم پیر کی صبح لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے اور رات گئے لاہور میں لینڈ کیا۔