• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کے دن بینظیر بھٹو نے 35 سال کی عمر میں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا، صدر زرداری

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے 35 سال کی عمر میں وزیراعظم کا حلف اٹھایا اور اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیرِ اعظم بن گئیں۔ اس دن کی مناسبت سے صدر آصف علی زرداری نےپیغام میں کہا کہ آج کے دن 36 سال قبل گیارہ برس کے مارشل لاء اور آمریت کے بعد پاکستان میں جمہوری حکومت بحال ہوئی،35 سالہ بے نظیر بھٹو کی سربراہی میں جمہوریت کی واپسی کا سفر شروع ہوا، اس دن قوم میں امید کی نئی لہر دوڑ گئی، اور خواتین و نوجوان طبقے میں سیاسی شرکت کے خواب کو پروان چڑھنے کا پیغام ملا۔
اہم خبریں سے مزید