کراچی (جنگ نیوز)”کیس نمبر9“ میں سودے بازی کی نئی روش!!ڈرامے کی 21ویں قسط آج ”جیو“ پر دیکھیں ۔ تفصیلات کے مطابق جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر9“ کی 21ویں قسط میں ناظرین دیکھیں گے کہ کیا کامران کے بڑھتے ہوئے دباؤ نے روہت اور سحر دونوں کو ایک نئی آزمائش میں ڈال دیا ہے؟۔ نامور صحافی شاہ زیب خانزادہ کے قلم سے لکھی گئی تحریر میں اب یہ سوال شدت اختیار کرگیا ہے کہ کیا کامران روہت پر زبردستی اپنے حق میں گواہی دینے کیلئے دباؤ ڈال پائے گا یا پھر وہ سحر کے ساتھ کسی خفیہ سودے بازی کی راہ اپنائے گا؟۔