اسلام آباد (نیوز رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر کے 68اضلاع میں تقریبات کا انعقاد، ایک ہزار ویل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے پشاور میں منعقد ہ تقریب اور آگاہی واک میں شرکت کی۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا وہ حصہ ہیں۔ ہمیں ان کے مسائل کو سمجھتے ہوئے انھیں ایسی سہولیات فراہم کرنی چاہئیں جو انہیں ایک باعزت اور خودمختار زندگی گزارنے میں مدد دے سکیں۔