اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں سوشل میڈیا پر یہ اطلاع گردش کرتی رہی کہ پولیس کے شعبۂ احتساب کے تحت ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں “مثالی پولیس” کے نام سے شہرت رکھنے والا نکّا تھانیدار سنگین الزامات کی زد میں آ گیا۔ جس پر مبینہ طور پر دو کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام لگا، ایس پی صدر نے انکوائری مکمل کرتے ہوئے اسے مجرم قرار دے دیا۔ شعبہ تعلقات عامہ لاعلمی کا اظہار کرتا رہا۔