ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے کرپشن کے الزام میں پی ایم ایس گریڈ17کے سب رجسٹرار ملتان سٹی عمران ارشد کو معطل کردیا ہے،90یوم کی معطلی کے عرصہ میں ان کے خلاف پیڈا ایکٹ2006کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اس ضمن میں گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے باقاعدہ احکامات جاری کردئیے۔دریں اثنا پی ایم ایس گریڈ17کے اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) ملتان جاوید احمد خان کو سب رجسٹرار ملتان سٹی کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔