ملتان(سٹاف رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے(ایف جی آئی آر)عامر نثارریلوے ملتان ڈویژن کی دو روزہ سالانہ انسپکشن آج 4دسمبر سے شروع کرینگے،ایڈیشنل جنرل منیجر (انفراسٹرکچر) ریلوے پاکستان حماد حسن مرزا سمیت ہیڈکوارٹر کے پرنسپل افسران بھی ان کے ہمراہ آج ملتان پہنچیں گے پہلے روز ایف جی آئی آر 115کلو میٹر طویل ملتان- سمہ سٹہ سیکشن اور کل دوسرے روز 102کلومیٹر طویل بھکر-کندیاں سیکشن کی انسپکشن کریں گے۔