• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس موبائل پر حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان (اے پی پی)خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس موبائل پر دھماکے اور فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شہدا میں اے ایس آئی، کانسٹیبل اور ڈرائیور شامل ہیں جبکہ ایک کانسٹیبل محفوظ رہا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ میں پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجہ میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق شہدا میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں جبکہ کانسٹیبل آ زاد شاہ محفوظ رہے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر علا قے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف ،وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید