• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں فضائی سفری سہولتیں اور ایئرپورٹس کی تعداد بھی امریکہ سے بہت کم

کراچی( افضل ندیم ڈوگر)بھارت میں فضائی سفری سہولتیں اور ایئرپورٹس کی تعداد بھی امریکہ سے بہت کم۔ تفصیلات کے مطابق فضائی سفری سہولتیں یا ایئرپورٹس کی تعداد کے حوالے سے سپرطاقت امریکہ سے موازنہ کریں تو پڑوسی ملک میں بھی صورتحال پاکستان سے ملتی جلتی ہے۔ پاکستانی 25 کروڑ امریکہ کی 34 کروڑ کی آبادی کے مقابلے میں ایک ارب 40 کروڑ کی آبادی کے ملک بھارت میں مجموعی طور پر 487 کل ایئرپورٹ ہیں۔ وکیپیڈیا کے مطابق بھارت کے بڑے چھوٹے 140 ایئرپورٹس آپریشنل ہیں مگر بھرپور سفری سہولیات فراہم کرنے والے بھارت کے بین الاقوامی ایئرپورٹس کی گنتی بھی انگلیوں پر ہی ختم ہوجاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید