• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے دوبارہ کوئی حرکت کی تو زیادہ سخت جواب دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے دوبارہ کوئی حرکت کی تو زیادہ سخت جواب دیں گے  ، ڈیفنس سسٹم کی مضبوطی میں  ہماری بقا  ہے ،گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ اور گورنمنٹ وویمن یونیورسٹی کے دورے کے دوران طلبا ء سے خطاب میں کہا کہ پاک افواج کے افسر اور جوان ارض پاک کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں،انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو درست غلط کی پہچان ہونی چاہیے،اس موقع وی سی شازیہ بشیر ،پرنسپل ندیم قیصر،عائشہ اصغر،رضوان حمید،ندیم اسلام،سجاد بھٹی،مہر الیاس،شاہد چوہان،شمس وزیر،عرفان روف،آصف سلیم،ملک عزیز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید