ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر اور گرد و نواح میں ڈکیتی و چوری کے الزام میں 43مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے شایان زاہد سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ شمس ،ممتاز آباد ،دولت گیٹ، سیتل ماڑی اور بی زیڈ کے علاقے اسلم شاہین، تعارف ، طلحہ بھٹی،دلدار،علمدار اور غلام مرتضی کے موبائلزفونزو نقدی نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے ناصر سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 2لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر لے گئے تھانہ صدر کے علاقے وسیم عباس سے ڈاکو وں نے نقدی و موبائل چھین لیا جبکہ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے محمد ذیشان مویشی صدر شجاع آباد کے علاقے صادق حسین کا انورٹر وغیرہ کلیم اللہ کا ٹرانسفارمر صدر جلالپور کے علاقے طارق کا سامان سٹی جلالپور کے علاقے حسنین کا سولر و گندم وغیرہ شہیر احمد کا موبائل مخدوم رشید کے علاقے اشفاق کی نقدی بستی ملوک کے علاقے مبشر گلگشت کے علاقے خالد کی موٹرسائیکلیں ناصر کا سامان ڈی ایچ اے کے علاقے عرفان کا موبائل الپہ کے علاقے جمشید کی بھینسیں نیوملتان کے علاقے شعبان کا سامان نعمان ،قیصر منظور سیتل ماڑی کے علاقے حمزہ ،غلام عباس کے موبائلزفونز حامد رشید کا کریانہ سامان معاذ شاہد کا سامان مالیت پانچ لاکھ لوہاری گیٹ کے علاقے سہیل کی موٹرسائیکل کینٹ کے علاقے وسیم عثمان ،کلیم اللی ،عدنان رضا جلیل آباد کے علاقے ابراہیم ،اعظم کے موبائلزفونز و سائیکل چہلیک کے علاقے عدنان اقبال کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے اسلم کا آئل ڈیزل شاہ شمس کے علاقے عبید شبیر سلطان محمود کی نقدی پچاس ہزار سوٹ حارث ،عثمان ،خلیل الرحمان ممتاز آباد کے علاقےناصر عباس ،محمد طارق اور سجاد عباس کی طلائی انگوٹھی نقدی اور موبائلزفونز چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔