• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور یو اے ای میں آئی سی ٹی اور ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )پاکستان اور یو اے ای  میں آئی سی ٹی اور  ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ، متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں نئے تعینات سفیر ایچ ای سالم الزعابی نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT)،جدید ٹیکنالوجی منصوبوں میں شراکت داری پرگفتگو کی گئی اس موقع پر پاکستان اور یو اے ای میں آئی سی ٹی اور ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ایکو سسٹم، اصلاحاتی ایجنڈے اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے بھی وفد کو آگاہ کیا اور ایک جدید و جامع ڈیجیٹل معیشت کی تشکیل کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید