• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنی خرابی، سکھر کی پرواز کی کراچی واپس لینڈنگ، 8 پروازیں منسوخ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی سے سکھر کیلئے روانہ ہوئی پرواز کو فنی خرابی پر کراچی واپس اتار لیا گیا۔ 8پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 63 میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق گلگت اسلام آباد، سکھر کراچی ،لاہور کراچی، ریاض لاہور کی 8 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 21، لاہور کی 14، کراچی کی 12، سیالکوٹ 6، پشاور 3، ملتان کی 4 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ لاہور سے ابوظہبی کی نجی ایئر کی 2 پروازوں میں 13گھنٹے، لاہور دبئی اور ریاض کی 2 پروازوں میں 4گھنٹے تاخیر ہوئی۔ اسلام اباد کوالالمپور کی قومی ایر کی 2 پروازوں میں 8 جبکہ کراچی گوادر کی اپ اینڈ ڈاؤن کی دو پروازوں میں ساڑھے 5گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔
ملک بھر سے سے مزید