کراچی (نیوز ڈیسک)ایران میں پاکستان اور بھارت مشترکہ فوجی مشقوں کا حصہ، مشقیںSCO فریم ورک کے تحت ، مقصد آپریشنل ہم آہنگی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور سرحد پار خطرات سے نمٹنا ہے۔ ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے فوجی اس وقت ایران میں Sahand 2025 میں حصہ لے رہے ہیں، جو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن SCOکے قیادت میں ہونے والی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ہے۔ اگرچہ دونوں فوجیں ایک ہی میدان میں ہیں، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے نہیں بلکہ ادارہ جاتی پابندی کے تحت کی جا رہی ہیں۔ SCO میں شامل دیگر رکن ممالک—چین، روس، ایران، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بیلاروس—بھی اس مشق میں شریک ہیں۔پاکستانی ماہرین کے مطابق یہ مشقیں دو طرفہ تعلقات کی کشیدگی میں کوئی تبدیلی نہیں لاتی۔ بھارتی ماہرین کہتے ہیں کہ یہ مشقیں انسداد دہشت گردی کے عملی تجربے اور علاقائی فوجوں کے ساتھ تعارف کا موقع فراہم کرتی ہیں، لیکن یہ سیاسی مسائل، جیسےمقبوضہ کشمیر اور سرحد پار دہشت گردی، پر اثرانداز نہیں ہوتیں۔ SCO کا یہ پلیٹ فارم دونوں ممالک کے لیے علاقائی تعاون میں حصہ لینے کا ایک معمولی موقع ہے ۔