اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ فن لینڈ کے عوام کو فن لینڈ کے 108 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریہ فن لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، ہم بڑے عالمی امور پر ہم خیال ہیں اور جمہوری تکثیریت اور اقتصادی لبرل ازم کی مشترکہ قدروں کے امین ہیں، پاکستان سیاسی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کے فروغ کیلئے جمہوریہ فن لینڈ کے ساتھ قریبی اشتراک عمل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔