• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی او بی ایم کا 28واں کانووکیشن، 1515 طلبہ و طالبات کو اسناد تفویض

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کا 28واں کانووکیشن ہفتے کو منعقد ہوا جس میں بی بی اے، بی ایس، ایم بی اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت مختلف پروگرامز کے 1515 گریجویٹس کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ کانووکیشن میں ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، بشیر جان محمد، طالب سید کریم، مرزا سلمان بیگ، عمار سید نے خطاب کیا۔ کانووکیشن کے مہمانِ خصوصی آغا خان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گریجویٹس میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے رہنما دیکھتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مثبت سوچ، باقاعدہ مطالعے، صحت کی حفاظت اور سیکھنے کا سلسلہ زندگی بھر جاری رکھنے کی تلقین کی۔ استقبالیہ خطاب میں آئی او بی ایم کے چانسلر بشیر جان محمد نے کہا کہ آج کے اصل مہمانِ خصوصی گریجویٹس کے والدین ہیں جن کی قربانیوں نے بچوں کو اس مقام تک پہنچایا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ دیانت داری کو اپنا شعار بنائیں، ملک کی خدمت کریں۔ کانووکیشن میں سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے آئی او بی ایم کے صدر طالب سید کریم نے گزشتہ سال کو ادارے کی تاریخ کا سب سے فیصلہ کن سال قرار دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید