کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کے قریب شاپنگ مال کی پانچویں منزل میں آگ لگ گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق صدرگل پلازہ کے قریب عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع پر فائر اینڈ ریسکیو ٹیم ایمبولینس اور فائر ٹینڈر کے ہمراہ موقع پر روانہ کیا گیا جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملنے پر 4 فائر ٹینڈرز اور اسنار کل کو فوری طور روانہ کیا گیا جو ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے پھنس بھی گئیں تاہم عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔