• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں دو افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں دو افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد تھانے کی حدود اعظم ٹاؤن گلی نمبر 10 کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔متوفی کی شناخت 25سالہ علی زر ولد شمعون کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کپڑے سینے کا کام کرتا تھا اور ان دنوں بے روزگار تھا۔پولیس نے بتایا کہ نوجوان نے ممکنہ طور پر معاشی اور گھریلو پریشنانی کے سبب خودکشی کی ہے تاہم تفتیش کے بعد ہی مزید معلومات سامنے آ سکیں گی۔ رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد ایک نمبر کے قریب باڑے سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 25 سالہ محمد یاسین ولد محمد حسن کے نام سے ہوئی ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی نے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے تاہم واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید