• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ،چار روز قبل لاپتہ ہونے والے 12 سالہ بچے کی لاش ایک بند گھر کی چھت سے مل گئی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سہراب گوٹھ کے علاقے سے چار روز قبل لاپتہ ہونے والے 12 سالہ بچے کی لاش ایک بند گھر کی چھت سے مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود جمالی گوٹھ رحمانیہ مسجد کے قریب واقع ایک بند گھر کی چھت سے ایک بچے کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے اور بچے کی لاش کو وہاں سے اٹھا کر اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی شناخت 12 سالہ نسیم اللّٰہ ولد احسن مسعود کے نام سے ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید