کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن میں شہری کے قتل کے بعد ڈاکو کو جلانے کے واقعہ میں ملوث چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفتیشی پولیس نے مبینہ ڈاکو کے اہل خانہ کا بیان بھی حاصل کر لیا ہے۔ عوام کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا۔ مبینہ ڈاکو کے اہل خانہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا ہے ۔