• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس،ایک ایس پی اور 7 ڈی ایس پیز کی تعیناتیاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس چیف نے ایک ایس پی اور 7ڈی ایس پیز کی تعیناتیاں کر دیں۔ جاتی حکمنامے کے مطابق کراچی پولیس آفس میں تقرری کے منتظر آغا اصغر علی پٹھان کو ایس پی پولیس ہیڈ کوارٹر ایسٹ زون تعینات کیاگیا ہے ۔سید شاکر علی کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری سائٹ کیماڑی ساؤتھ زون ، سید شوکت رضا کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون محمود آباد ایسٹ زون ، زاہد حسین بروہی کو ڈی ایس پی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) ، جاوید احمد وادھایو کو ڈی ایس پی سیکیورٹی ٹو ، ڈی ایس پی عابد فضل کو ایس ڈی پی او نیوٹاؤن سب ڈویژن ڈسٹرکٹ ایسٹ ، ناصر احمد خان جدون کو ڈی ایس پی ایڈمنسٹریشن کراچی رینج (کے پی او) جبکہ جاوید حسین فاروقی کو ڈی ایس پی سیکیورٹی کراچی پولیس آفس (کے پی او) تعینات کیا گیا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید