• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے کے کیس میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 9دسمبر تک توسیع کردی۔ غیر قانونی اسلحہ اور فائرنگ کے الزام میں ملزم لیاقت محسود عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 9دسمبر تک توسیع کردی۔ مدعی مقدمہ عبدالقادر میمن اور وکیل بھی پیش ہوئے ۔ملزم کے خلاف گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ڈمپر کی ٹکرسے نوجوان کی ہلاکت ہوئی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید